پاکستان
17 ستمبر ، 2013

پولیس کا ٹارچر سیل،وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس ،آئی جی سے رپورٹ طلب

پولیس کا ٹارچر سیل،وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس ،آئی جی سے رپورٹ طلب

لاہور…لاہور میں جیونیوز ٹیم نے غازی آبادپولیس کے ٹارچرسیل کا پتہ چلا کر چھت سے اُلٹا لٹکائے 14 سالہ بچے کو بازیاب کرا لیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ۔لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں پولیس کے نجی ٹارچر سیل کی اطلاع پر جیو نیوز کی ٹیم وہاں پہنچی ،سیل کی چھت سے نویں کے طالب علم 14 سالہ بچے کو لٹکایا گیا تھا ،تھانہ غازی آباد پولیس نے اُسے چوری اور ڈکیتی کے الزام میں پکڑا تھا ،تاہم علی رضا نے جیو نیوز ٹیم کو بتایا کہ وہ چھ روز قبل تھانے میں پیش ہوا تھا ،پولیس اسے تھانے سے ٹارچرسیل لے آئی جہاں اسے ہتھکڑی لگا کر رکھا گیا ہے ،جیو نیوز ٹیم نے تھانے کے ٹارچرسیل سے رسی،ہتھکڑی اوررولربھی برآمد کر لی ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ہربنس پورہ میں ٹارچر سیل کا نوٹس لے لیا ہے اورآئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید خبریں :