پاکستان
17 ستمبر ، 2013

سیلاب زدگان کیلئے ڈھائی کروڑ روپے کا امدادی سامان روانہ

سیلاب زدگان کیلئے ڈھائی کروڑ روپے کا امدادی سامان روانہ

اسلام آباد…انٹرنیشنل اسلامک ریلیف آرگنائزیشن نے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کا امدادی سامان سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو بھجوا دیا ہے۔انٹر نیشنل اسلامک ریلیف آرگنائزیشن کے علاقائی ڈائریکٹرعبدہ بن محمد عتین نے اسلام آباد سے 30 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان روانہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں اشیا خوردو نوش اور خیمے شامل ہیں۔ یہ امدادی سامان وزیر آباد،نارووال،اوچ شریف،علی پور، فاضل پور اور سیلاب سے متاثرہ دیگر علاقوں میں پانچ ہزار خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا۔پاکستان میں سعودی سفیر ڈاکٹر عبدالعزیز الغدیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سعودی عرب ہر مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ ہوگا۔

مزید خبریں :