پاکستان
17 ستمبر ، 2013

بچی سے زیادتی کے ملزم دِنوں میں گرفتار ہونے چاہئیں، گورنر پنجاب

 بچی سے زیادتی کے ملزم دِنوں میں گرفتار ہونے چاہئیں، گورنر پنجاب

لاہور…گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ لاہور میں پانچ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے ملزم سالوں یا مہینوں میں نہیں بلکہ دنوں میں گرفتار ہونے چاہئیں۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کمسن بچی سے زیادتی کا واقعہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہے جہاں اپوزیشن کمزور ہو وہاں میڈیا اپوزیشن کا رول ادا کرتا ہے۔ لوگ راتوں رات امیر،صحافی اور اینکر بننا چاہتے ہیں لیکن اس کے لئے بڑی محنت کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :