پاکستان
17 ستمبر ، 2013

پشاورسے اغوا ہونے والی بہنوں کو اغوا کرنے والے چار ملزم گرفتار

پشاورسے اغوا ہونے والی بہنوں کو اغوا کرنے والے چار ملزم گرفتار

پشاور…دو ہفتے قبل پشاورسے اغوا ہونے والی دو بہنوں کواغواء کرنے والے چار ملزموں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ دونوں بہنیں بے ہوشی کی حالت میں سڑک پر پڑی ملی تھی۔ پولیس کے مطابق لڑکیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کی گئی۔14 سالہ انسہ اور 13 سالہ عرسہ کی والدہ کے مطابق دونوں بہنوں کو پشاور کے علاقے حسن گڑھی سے2 ستمبر کوگھر سے لیڈی ریڈنگ اسپتال جاتے ہوئے اغواء کر لیاگیا تھا۔ مبینہ اغواء کاروں نے دونوں لڑکیوں کو تین دن تک اپنے پاس رکھا۔پولیس کو دونوں بہنیں بے ہوشی کی حالت میں پانچ ستمبر کوسڑک کنارے ملی تھیں۔ پولیس کایہ بھی موٴقف ہے کہ لڑکیوں کو اغواء نہیں کیا گیا بلکہ ان کی ملزموں کے ساتھ موبائل فون پر دوستی تھی اور دونوں لڑکیاں رضامندی سے ان کے ہمراہ گئیں۔پولیس کے مطابق چاروں ملزمان نے اقرار جرم کرلیا ہے۔

مزید خبریں :