پاکستان
18 ستمبر ، 2013

کراچی: منگھوپیر میں مقابلہ، کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشت گرد ہلاک

کراچی: منگھوپیر میں مقابلہ، کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشت گرد ہلاک

کراچی… کراچی کے علاقے منگھو پیر، سلطان آباد میں سی آئی ڈی، حساس ادارے اور رینجرز نے مشترکہ چھاپہ مارا جس کے دوران تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والا ایک مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ سی آئی ڈی آفیسر چوہدری اسلم کے مطابق منگھو پیر ،سلطان آباد میں سی آئی ڈی،حساس ادارے اور رینجرز نے مشترکہ چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران قانون نافذ کر نے والے اداروں اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تباد لہ ہو ا ،فائرنگ کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان کا ایک مبینہ دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ہو نے والے مبینہ دہشت گرد کے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور 2دستی بم برآمد ہو ئے۔ بعد ازاں زخمی حالت میں گرفتار ہو نے والا مبینہ دہشت گرد زخموں کی تاب نہ لا کر دوران علاج ہلاک ہو گیا۔ مبینہ دہشت گر د کی شناخت کالعدم تحریک طالبان حکیم اللہ محسود گروپ کے حضرت علی کے نام سے ہو ئی ہے، حضرت علی دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

مزید خبریں :