پاکستان
18 ستمبر ، 2013

جیو نیوز نے زیادتی کا شکار بچی کی 1گھنٹہ 24منٹ کی مسنگ فوٹیج حاصل کرلی

جیو نیوز نے زیادتی کا شکار بچی کی 1گھنٹہ 24منٹ کی مسنگ فوٹیج حاصل کرلی

لاہور…جیونیوز نے لاہور میں زیادتی کا شکار ہونے و الی بچی کی گنگا رام اسپتال میں موجودگی سے متعلق ایک گھنٹہ24 منٹ کی مسنگ فوٹیج حاصل کرلی ہے۔ پولیس زیادتی کرنے والے اصل ملزمان کو اب تک گرفتار نہیں کر سکی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شام 6 بج کر 52 منٹ پر شلوار قمیض پہنے ایک نامعلوم شخص بچی کو ایم ایس آفس کے باہر چھو ڑ کرچلا جاتا ہے، آٹھ منٹ بعد سفید چادر یں اوڑھے دوماں بیٹیاں بچی کو پکڑ کر مین گیٹ کی طرف لے جاتی ہیں۔ مین گیٹ کی طرف جانے کے دو منٹ بعد دو نوں ماں بیٹیوں کو بچی کے بغیر دوبارہ اسپتال کے اندرآتے دیکھا جاسکتا ہے۔ تقریباً ساڑھے چارمنٹ بعد سیاہ عبایا پر پیلے رنگ کی چادراوڑھے ایک خاتون بچی کا ہاتھ پکڑ کر گائنی وارڈ کی جانب جاتی دکھائی دیتی ہے۔ اسکے تقریبا ً 9منٹ بعد وہی خاتون بچی کولیے گائنی وارڈ سے واپس مین گیٹ کی طرف جاتی ہے۔

مزید خبریں :