پاکستان
18 ستمبر ، 2013

ملالہ یوسف زئی کو ضمیر کی سفیر کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا

ملالہ یوسف زئی کو ضمیر کی سفیر کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا

ڈبلن…ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ملالہ یوسف زئی کوضمیرکی سفیریعنی ایمبیسیڈر آف کانشنس ایوارڈ سے نوازاہے۔ انسانی حقوق کیلئے خدمات پریہ ایوارڈ دینے کی تقریب آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں ہوئی، جہاں ملالہ یوسف زئی اورامریکی گلوکارہیری بلفونٹےHarry Belafonte کومشترکہ طورپریہ ایوارڈدیاگیا۔ ملالہ یوسف زئی کویورپ کے سب سے بڑے ایوارڈ سخاروف پرائزکے لیے بھی نامزدکیاگیاہے۔ نامزد سات شخصیات میں ایڈورڈاسنوڈن بھی شامل ہیں جنہوں نے امریکاکی خفیہ معلومات دنیابھرکوفراہم کی ہیں تاہم ملالہ کویورپ کی تین بڑی جماعتوں کی حمایت حاصل ہونے کے سبب ایوارڈ انہی کا مقدر بننے کا امکان ہے۔65 ہزار ڈالر کا یہ انعام اگلے ماہ دیاجائے گا۔ اس سے پہلے نیلسن منڈیلا اور آنگ سانگ سوچی کو بھی اس ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔

مزید خبریں :