پاکستان
18 ستمبر ، 2013

کوئٹہ: پشین اسٹاپ سے ماہر امراض قلب ڈاکٹر مناف ترین اغوا

کوئٹہ: پشین اسٹاپ سے ماہر امراض قلب ڈاکٹر مناف ترین اغوا

کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے پشین اسٹاپ سے ماہر امراض قلب ڈاکٹر مناف ترین کو اغوا کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر مناف ترین نے سرکاری ملازمت سے ریٹائرہونے کے بعد ماڈل ٹاؤن کے علاقے پشین اسٹاپ پر امراض قلب کے علاج کا نجی اسپتال کھول رکھا تھا۔ وہ رات کو اپنے اسپتال سے گھر جانے کیلئے روانہ ہو رہے تھے کہ ایک گاڑی میں سوار مسلح افراد نے انھیں کار سے اتار کر اغوا کرلیا۔

مزید خبریں :