دنیا
18 ستمبر ، 2013

بنگلہ دیش: رہنما کی سزائے کیخلاف جماعت اسلامی کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان

بنگلہ دیش: رہنما کی سزائے کیخلاف جماعت اسلامی کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان

ڈھاکا … بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما عبدالقادر مولا کو سزائے موت دئیے جانے کے خلاف 48 گھنٹوں کی ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا گیا۔ ڈھاکا میں عدالت عظمیٰ کی جانب سے جماعت اسلامی کے نائب جنرل سیکریٹری عبدالقادر مولا کو گزشتہ روز سزائے موت سنائی گئی۔ انہوں نے 71ء کی جنگ میں جنگی جرائم کے الزامات کے خلاف رہائی کی اپیل کی تھی، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے 7 ماہ قبل دی گئی ان کی عمر قید کو سزائے موت میں تبدیل کردیا گیا۔ جماعت اسلامی کا موٴقف ہے کہ ان کے خلاف سازش کے تحت رہنماوٴں کو سزا دی جارہی ہے۔

مزید خبریں :