پاکستان
18 ستمبر ، 2013

فوج پر حملے کرنے والے دشمن کا ایجنڈا پورا کررہے ہیں، منورحسن

فوج پر حملے کرنے والے دشمن کا ایجنڈا پورا کررہے ہیں، منورحسن

لاہور…جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن کا کہنا ہے کہ دیر میں فوجی قافلے پر،حملہ کرنیوالوں نے اسلام اور ملک و قوم کی کوئی خدمت نہیں کی۔لاہورسے جاری بیان میں سید منورحسن نے کہا کہ فوج پر حملے کرنے والے دشمن کا ایجنڈا پورا کررہے ہیں ،قوم اپنے فوجی جوانوں پر حملوں کو کسی صورت برداشت نہیں کرسکتی۔ سید منورحسن کا کہناتھاکہ دشمن کی سازشوں پر فوج کو نشانہ بنایا جائے گا توہم خاموش نہیں رہیں گے۔

مزید خبریں :