پاکستان
19 مارچ ، 2012

وزیراعظم گیلانی سے نئے ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر الاسلام کی ملاقات

وزیراعظم گیلانی سے نئے ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر الاسلام کی ملاقات

اسلام آباد … وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملکی دفاع اور سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کا مضبوط بازو ہے، انہوں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ جنرل ظہیرالاسلام کی قیادت میں آئی ایس آئی کا ادارہ قومی مفاد میں بہترین انداز میں خدمات سرانجام دے گا۔ وزیراعظم ہاوٴس اسلام آباد میں نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام نے وزیراعظم گیلانی سے ملاقات کی ہے ۔ وزیراعظم نے انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ امور میں خدمات کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام نے بھرپور اعتماد کا اظہار کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں :