پاکستان
19 مارچ ، 2012

تقریبات میں فائرنگ، ملوث افراد سے سختی سے نمٹا جائے، شہباز شریف

تقریبات میں فائرنگ، ملوث افراد سے سختی سے نمٹا جائے، شہباز شریف

لاہور … وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے اور ہوائی فائرنگ پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ لاہورمیں امن و امان کے حوالے سے ایک اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے آئی جی پولیس سے کہا کہ اشتہاری ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور ہوائی فائرنگ کے واقعات روکے جائیں۔ ان کا کہنا تھاکہ جیلوں میں قید مجرموں کے کمپوٹرائزڈ شناختی کارڈ بنائے جائیں اور گواہوں کے تحفظ کا موٴثر نظام بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے تھانوں کو انصاف کا ذریعہ بنانے کیلئے تھانہ کلچر میں تبدیلی لانے کی ہدایت بھی کی ۔ ان کا کہنا تھاکہ ہوٹلوں میں ٹھہرنے والے افراد کا ڈیٹا بھی کمپوٹرائزڈ کیا جائے۔

مزید خبریں :