پاکستان
19 ستمبر ، 2013

کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے رہنما ظفر بلوچ میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک

کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے رہنما ظفر بلوچ میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک

کراچی …کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے رہنما ظفر بلوچ کی تدفین میوہ شاہ قبرستان میں کردی گئی ان کی نماز جنازہ لیاری کے فٹبال ہاوٴس میں ادا کی گئی۔پیپلز امن کمیٹی کے رہنما ظفر بلوچ کی میت صبح ایدھی سردخانے سے لیاری میں ان کی رہائش گاہ منتقل کی گئی ، لیاری فٹبال ہاوٴس میں ان کی اور ان کے ساتھی غنی بلوچ کی نماز جنازہ ادا کی گئی ، جس میں پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل ، جاوید ناگوری سمیت سیاسی رہنماوٴں اور علاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جس کے بعد انہیں میوہ شاہ قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ظفر بلوچ کو گذشتہ روز اس وقت گھات لگاکر قتل کیا گیا، جب وہ اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر کی طرف جارہے تھے، چاکیواڑا تھانے کی حدود میں بزنجو چوک پر مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے ان کے ساتھی غنی بلوچ موقع پرہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ظفر بلوچ کو شدید زخمی حالت میں لیاری جنرل اسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد میں اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال لے جایا گیا،جہا ں وہ جانبر نہ ہوسکے۔واقعہ کے بعد لیاری کے مختلف علاقوں میں حالات سخت کشیدہ دکھائی دیئے، لیاری کے علاقے میں دکانیں اور کاروبار بند ہوگئے، ظفر بلوچ لیاری امن کمیٹی کے اہم رہنما تھے،2011 میں بھی ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں وہ معذور ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :