کاروبار
19 مارچ ، 2012

پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر مذاکرات 23 مارچ سے دہلی میں ہونگے

پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر مذاکرات 23 مارچ سے دہلی میں ہونگے

اسلام آباد … پاکستان اور بھارت کے درمیان ترکمانستان سے درآمد کی جانے والی گیس کی ٹرانزٹ فیس اور بھارت سے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر مذاکرات 23 اور 24 مارچ کو نئی دہلی میں ہوں گے۔ وفاقی سیکریٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری نے جیو نیوز کو بتایا کہ وہ 23اور 24مارچ کو بھارت میں ہونے والی آئل اینڈ گیس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات کرکے ترکمانستان سے درآمد کی جانے والی گیس پر ٹرانزٹ فیس کے معاملات پر مذاکرات ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ دورے کے دوران بھارت سے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر بھی بات چیت ہوگی۔

مزید خبریں :