19 مارچ ، 2012
پشاور … خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر کرامت اللہ چغرمٹی نے جمہوری نظام کو ملک کے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں جمہوریت کا پودا جڑوں سے اکھاڑ کرپھینکاجاتا رہا۔ پشاور میں ایک تقریب سے خطاب میں کرامت اللہ چغرمٹی نے کہا کہ جمہوریت کی خون سے آبیاری کی گئی اور ملک میں بار بار جمہوریت کا پودا لگتا رہا لیکن اسے جڑ سے اکھاڑ کر پھینکا جاتا رہا۔ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے کہا کہ ملک میں جمہوری سفر جاری رہتا تو آج حالات بہت مختلف ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن ترقی پذیر ممالک خصوصاً پاکستان کا انتہائی اہم مسئلہ ہے جس کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کرنا ہوں گے۔