20 ستمبر ، 2013
فیصل آباد … فیصل آباد ریجن کے آٹھوں اضلاع میں سی این جی اسٹیشن 4 روز کیلئے بند کر دئیے گئے۔ سوئی ناردر ن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے مطابق فیصل آباد، ریجن کے آٹھوں اضلاع فیصل آباد، سرگودھا، جھنگ، چنیوٹ، میانوالی ، خوشاب ، بھکر اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سی این جی اسٹیشن 17 ستمبر سے 20 ستمبر تک تین روزکیلئے کھولے گئے تھے جو آج صبح دوبارہ بند کر دئیے گئے ہیں۔ شیڈول کے مطابق سی این جی اسٹیشن اگلے 4 روز کیلئے بند رہیں گے۔ سی این جی کی ہفتہ وار بندش سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔