19 مارچ ، 2012
ممبئی …پچھلے سال زندگی نہ ملیگی دوبارہ اور میرے برادر کی دلہن جیسی کامیاب فلمیں دینے کے بعد اگنی پتھ کے آئٹم سونگ چکنی چمیلی پر اپنے ڈانس سے لوگوں کے دل موہ لینے والی کترینہ پر قسمت کا ستارہ آجکل کچھ زیادہ ہی مہربان ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کل ہو ناہو،نمستے لندن اور پٹیالہ ہاؤس جیسی فلموں کے ہدایتکار نکھیل ایڈوانی آجکل لندن پہنچے ہوئے ہیں جہاں وہ کترینہ کیف کو امیتابھ بچن کے مدِ مقابل رومانٹک فلم میں کام کرنے کے لیے راضی کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔نکھیل ایڈوانی کی فلم مہرانساء میں کترینہ کو نہ صرف جوانی بلکہ62سال کی معمر خاتون کا کردار لیجنڈری اداکار امیتابھ کے مدِ مقابل نبھانا ہوگا۔