21 ستمبر ، 2013
پشاور…پشاور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی کے دو اڈوں کو سیل کر کے کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔ اے ایس پی گلبہار ڈاکٹرمصطفی نے جیو نیوز کو بتایا کہ رات گئے گلبہار کے علاقہ میں کارروائی کی گئی۔ جس دوران جوئے کے دو اڈوں پر چھاپے مارے گئے۔ ا یس پی ڈاکٹر مصطفے کے مطابق چھاپوں کے دوران قمار بازی کے اڈوں سے لیپ ٹاپس برآمد ہوئے جن میں جوئے کے جدید سافٹ ویئرز انسٹال تھے جبکہ اڈوں سے بکیز bookies کے نمبر بھی برآمد ہوئے۔ چھاپوں کے دوران متعدد افراد کو گرفتار بھی کیاگیا۔