کھیل
21 ستمبر ، 2013

کینیڈا: پاکستان کی ماریہ طور نے نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

کینیڈا: پاکستان کی ماریہ طور نے نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

اونٹاریو … پاکستان کی ماریہ طورنے کینیڈا میں ہونے والا نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔ کینیڈا میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں سیکنڈ سیڈ ماریہ طور کا مقابلہ ہالینڈ سے تعلق رکھنے والی ٹاپ سیڈ میلو وین ڈر ہڈن سے تھا۔ ماریہ طور پورے میچ میں چھائی رہیں، انہوں نے 3-0 سے فتح پاتے ہوئے حریف کو آوٴٹ کلاس کردیا۔ ماریہ طور اس سے پہلے بھی مختلف ایونٹس میں شاندارپرفارمنس کامظاہرہ کرچکی ہیں۔

مزید خبریں :