23 ستمبر ، 2013
امرتسر… پشاور میں ہونے والے دھماکوں پر احتجاج کا معاملہ ملک کے مختلف شہروں کے علاوہ بھارت میں بھی دیکھنے میں آیا جہاں امرتسرکے مسیحیوں نے مشعل بردار ریلی نکالی۔ بھارتی پنجاب کے شہرامرتسر میں مسیحی افراد کی بڑی تعداد نے پشاور خود کش حملوں کے خلاف ریلی نکالی جس میں انہوں نے مسیحیوں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے مشعل بردار ریلی نکالی اور واہگہ بارڈر کے پاس دھرنا بھی دیا۔ بشپ پردیپ کماررائے کا کہنا تھا کہ وہ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اقلیتوں کے خلاف ہونے والے حملوں کو روکنے کیلئے مناسب اقدامات کیے جائیں۔