کاروبار
23 ستمبر ، 2013

غیر رجسٹرڈ کاروباری افرادکیلئے ود ہولڈنگ سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی

غیر رجسٹرڈ کاروباری افرادکیلئے ود ہولڈنگ سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی

کراچی …وفاقی حکومت نے غیر رجسٹرڈ کاروباری افرادکیلئے ود ہولڈنگ سیلز ٹیکس کی شرح 17فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کر دی ہے ، جبکہ ان کیلئے شناختی کارڈ اور نیشنل ٹیکس نمبر کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے جاری اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ تاجر برادری کی طرف سے ان کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے کپڑے پر جی ایس ٹی کی شرح 5فیصدسے کم کر کے تین فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس میں سامان کی ترسیل پر بھی فی کلو ٹیکس کو 5روپیسے کم کرکے تین روپے کر دیا گیا ہے۔ کمرشل امپورٹرز کے لئے سیلز ٹیکس پر ود ہولڈنگ ختم کرنے کا فیصلہ کر دیا گیا جبکہ پٹرولیم ڈیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز کیلئے ٹیکس کی یہ شرح 3.4فیصد سے کم کر کے ایک اعشاریہ سات فیصد کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں :