صحت و سائنس
20 مارچ ، 2012

نیند کی گولیاں موٹے افراد کیلئے جلد موت کا باعث بن سکتی ہیں

 نیند کی گولیاں موٹے افراد کیلئے جلد موت کا باعث بن سکتی ہیں

کراچی…محمدرفیق مانگٹ… نیند کی گولیاں موٹے افراد کے لئے موت کا پیغام ہے۔ موٹاپے کا شکار ایسے افراد جو اپنی نیند پوری کرنے کے لئے ادویات استعما ل کرتے ہیں ان میں عام افراد کی نسبت موت کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔ سال میں18یا اس سے زائد گولیاں استعمال کرنے والے موٹے لوگوں میں مرنے کی شرح میں دگنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، نیندکی گولیاں استعمال کرنے والے ہر سو ایسے افراد میں ایک موت کا شکار ہوجاتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیاکہ 18سے54سال کی عمر کے افرادمیں نیند کی گولیاں اور موت کا آپس میں گہرا تعلق ہے ۔محققین نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ موٹاپے کا شکار لوگ اس سے دور رہیں کیونکہ ان میں یہ خطرات انتہائی خطرناک صورت اختیار کرکے انہیں قبل از وقت موت کے منہ میں دھکیل دیتے ہیں ۔یہ تحقیق چار ہزار ایسے افراد پر کی گئی۔

مزید خبریں :