25 ستمبر ، 2013
لاہور…لاہورکی فضاوٴ ں میں آجکل موسیقی کے سب سے بڑے شو ’پاکستان آئیڈل ‘ کی گونج سنائی دے رہی ہے ، موسیقی کے دیوانے مقابلے کی دْھن میں ہروقت گنگناتے دکھائی دیتے ہیں ۔ لے کاری کے مقابلے میں شرکت کے خواہشمند نوجوان اپنی تان اور سْر پکے کرنے میں مصروف ہیں۔ پارک ہو،یا کالج لان، ہر جگہ فضاوٴں میں سرْ ہی سْر بکھرے ہیں۔پاکستان آئیڈل بننے کی خواہش نوجوانوں کے دل میں مچل رہی ہے۔