25 ستمبر ، 2013
نیویارک …بچوں کی دوپہر کے کھانے کے بعد ایک گھنٹے کی نیند ان کی ذہنی قوت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔یونیورسٹی آف میساچیوسٹ ایمرہرسٹ کے تحقیق دانوں نے40بچوں پر تحقیق کے بعد اپنی رپورٹ میں کہا کہ تین سے پانچ سال کے بچوں کے لیے قیلولہ اچھا ہے،جس کے اثرات اگلے دن تک رہتے ہیں ، تحقیق کے مطابق بچوں کی عمر بڑھنے کے ساتھ ان میں قیلولہ کی عادت ختم ہو جاتی ہے۔ چاق و چوبند بچوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ24 گھنٹوں میں11 سے 13 گھنٹے نیند لیں۔بچوں کی دوپہر کے کھانے کے بعد ایک گھنٹے کی نیند ذہنی قوت بڑھاتی ہے۔