دنیا
20 جنوری ، 2012

امریکا اورطالبان میں آئندہ ہفتے رسمی مذاکرات ہونگے،امریکی حکام

امریکا اورطالبان میں آئندہ ہفتے رسمی مذاکرات ہونگے،امریکی حکام

واشنگٹن … امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اوباما انتظامیہ طالبان سے مذاکرات کے منصوبے پرپیش رفت کررہی ہے۔غیر ملکی ایجنسی کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر سینئرامریکی اہلکار نے بتایا ہے کہ امریکی مذاکرات کار اور طالبان نمائندے اگلے ہفتے شروع ہونے والے رسمی مذاکرات سے پہلے خصوصی اقدامات کے لیے کام کررہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ مذاکرات میں امریکا ،طالبان اور کرزئی حکومت کے نمائندے شامل ہوں گے۔امریکا افغانستان میں 10 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے طالبان سے مذاکرات کو ضروری سمجھتا ہے۔دوسری جانب افغان وزارت خارجہ کے ترجمان جانان موسیٰ زئی نے کابل سے پینٹاگان میں ہونے والی ایک ویڈیو کانفرنس میں اس بات پرزوردیا کہ طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات سے ہی امن قائم ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :