28 ستمبر ، 2013
بالی…عالمی ملکہ حسن 2013 میں مس فلپائن میگن ینگ دنیا کی حسین ترین خاتون کا اعزاز حاصل کر لیا۔انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں ہونے والا مس ورلڈ کا فائنل 23 سالہ امریکی نڑاد مس فلپائن میگن ینگ نے جیت کر عالمی ملکہ حسن کا تاج اپنے سر سجا لیا، فلپائن کی میگن نے فائنل مقابلے میں 5 ملکوں کی حسیناوٴں کو مات دی، مس فرانس دوسرے اور مس گھانا تیسرے نمبر پر رہیں، مقابلے میں 127 ملکوں کی حسیناوٴں نے شرکت کی۔