20 جنوری ، 2012
واشنگٹن…امریکا نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر اچھے تعلقات قائم رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔واشنگٹن میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان نیولینڈ نے کہا کہ نیٹو حملے پر پاکستان سے ہر سطح پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کاکہنا تھا کہ پاکستان سے ہر سطح پرامریکا اچھے تعلقات چاہتا ہے۔انھوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ امریکا منتظر ہے کہ پاکستان کب مذاکرات دوبارہ شروع کرے گا۔