30 ستمبر ، 2013
کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی،ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 450 سے زائد پوائنٹس کی کمیکے بعد انڈیکس 22 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران 458 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 21 ہزاز 929پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔مارکیٹ میں موجود بروکرز اور معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کے بچت ااکاوٴنٹس پر کم از کم منافع میں نصف فیصد اضافے کے اعلان کے بعد سرمایہ کار وں نے حصص کی فروخت کو ترجیح دے کر پیسہ اپنے بینک کھاتوں میں جمع کرانا شروع کردیا ہے جس سے اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔