انٹرٹینمنٹ
30 ستمبر ، 2013

لاہور میں پاکستان آئیڈل کے آڈیشنز کا آخری دن

لاہور میں پاکستان آئیڈل کے آڈیشنز کا آخری دن

لاہور…لاہور میں پاکستان آئیڈل کے آڈیشنز جاری ہیں،شہر میں آڈیشنز کے آخری روز بھی زندہ دل نوجوانوں اورلڑکے لڑکیوں میں جوش و خروش انتہاوٴں کو چھو رہا ہے۔لاہور میں پاکستان آئیڈل کے آڈیشنز کے تیسرے روز بھی ڈیفنس فیز فائیو کے ایونیو مارقی میں بے پناہ رش ، بڑی تعداد میں موسیقی کے متوالے نوجوان، خواتین اور لڑکے لڑکیاں سر تال پر بھرپور اعتماد کے ساتھ، سر تال اور لے کی صلاحیتیں آزمانے، پاکستان آئیڈل کا ٹائٹل جیتنے پہنچے ہوئے ہیں۔ موسیقی کے متوالے نوجوان گیتوں پر جھومتے نظر آ رہے ہیں،گویا ہر سو سروں کی بہار، پہلے اور دوسرے روز کئی شرکاء نے اپنے فن کو منوایا، آج بھی گائیکی کے ویسے ہی سخت مقابلے ہوئے۔آڈیشنز میں شریک کئی نوجوان اپنے ساتھ گٹار اور دیگر ساز موسیقی ساتھ لائے، ہر نوجوان، ہرلڑکے، ہر لڑکی کا یہی دعویٰ کہ اس سا کوئی سریلا نہیں،آج خود کو منوا کر اور ٹائٹل جیت کر ہی جائے گا۔

مزید خبریں :