کھیل
01 اکتوبر ، 2013

مائیکل کلارک ان فٹ،دورہ بھارت سے باہر

مائیکل کلارک ان فٹ،دورہ بھارت سے باہر

سڈنی …آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک دورہ بھارت سے باہرہوگئے،جارج بیلی ٹی ٹوینٹی کے ساتھ ون ڈے ٹیم کی کپتانی بھی کریں گے۔آسٹریلوی ٹیم کودورہ بھارت سے پہلے زوردارجھٹکا لگا، مائیکل کلارک ان فٹ ہوگئے،کمرکی انجری نے کپتان کوبھارت کیخلاف سیریز سے باہرکردیا۔اب ٹی ٹوینٹی کپتان جارج بیلے، ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی کریں گے، مائیکل کلارک کی جگہ کلم فرگوسن کوٹیم میں شامل کرلیاگیا، جبکہ ٹی ٹوینٹی ٹیم میں نوجوان کھلاڑی نک میڈنسن کوشامل کیاگیاہے۔آسٹریلیااوربھارت کے درمیان واحدٹی ٹوینٹی میچ 10 اکتوبرکوہوگا، سات میچز کی ون ڈے سیریز13اکتوبرسے شروع ہوگی۔

مزید خبریں :