01 اکتوبر ، 2013
لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔آج بھی کھلاڑیوں نے پہلا سیشن جسمانی ورزش میں گزارا۔ کیمپ کے دوسرے دن آف اسپنر سعید اجمل نے رپورٹ کر دی ہے، جبکہ پیٹ کی تکلیف میں مبتلا فاسٹ بالر راحت علی کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔دوسرے دن کھلاڑیوں نے پہلا سیشن جمنازیم میں گزارا۔ شام کو نیٹ پر باؤلنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس ہو گی۔ کھلاڑی کل تین روزہ پریکٹس میچ کھیلیں گے۔