01 اکتوبر ، 2013
لاہور…آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے کمی کردی گئی۔ چیئرمین آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عبدالہادی خان کے مطابق ایل پی جی کی درآمدی قیمت دو ہزار آٹھ سو نو روپے فی ٹن کمی کے بعد ایک لاکھ اٹھارہ ہزار ستتر روپے ہوگئی۔ اس طرح گیارہ اعشاریہ آٹھ کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں35روپے کمی ہوئی جبکہ پینتالیس اعشاریہ چار کلوگرام کا ایل پی جی سلنڈر 136روپے سستا ہوگیا۔