کھیل
01 اکتوبر ، 2013

پاکستان امیچر گولف چمپئن شپ 3 اکتوبر سے لاہور میں ہو گی

پاکستان امیچر گولف چمپئن شپ 3 اکتوبر سے لاہور میں ہو گی

لاہور…فٹ بال کے بعد اب گولف کا انٹرنیشنل میلہ لاہور میں سجنے والا ہے۔ پاکستان امیچر گولف چمپئن شپ 3 اکتوبر سے شروع ہو گی۔ چار غیر ملکی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی۔ لاہور میں منتظمین نے نیوزکانفرنس میں بتایا کہ لاہور جمخانہ کے گولف کورس پر پاکستان کے علاوہ سری لنکا ، بنگلہ دیش، ایران اور افغانستان کے گولفرز بھی ایکشن میں ہوں گے،15 ممالک کو شرکت کی دعوت دی گئی لیکن بھارت سمیت 11 ممالک نے انکار کر دیا۔ ایونٹ میں انٹرنیشنل مین ٹیم میچ کے علاوہ پاکستان اور سری لنکا کے گولفرز کے درمیان جے آر جے وردنے ٹیم ٹرافی بھی ہو گی۔

مزید خبریں :