کھیل
01 اکتوبر ، 2013

قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی اسٹیدیم لاہور میں جاری

 قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی اسٹیدیم لاہور میں جاری

لاہور…پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑی جمعرات سے ٹریننگ کیمپ میں شریک ہوں گے۔ دورہ آسٹریلیا اور ایشین چیمپئینز ٹرافی کے لئے قومی ٹیم کااعلان 7 اکتوبر کو کیا جا ئے گا۔ قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی اسٹیدیم لاہور میں جاری ہے جہاں 9 کھلاڑی ٹریننگ کر رہے ہیں۔ جونیئر ہاکی ٹیم کے 18 کھلاڑی بھی جمعرات سے کیمپ جوائن کرلیں گے۔ایشین چمپئنز ٹرافی اور دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیم کااعلان 7 اکتوبر کو متوقع ہے۔ پاکستان ٹیم 17 اکتوبر سے آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جس کے بعد جاپان میں ایشین چیمپئینز ٹرافی میں حصہ لے گی۔

مزید خبریں :