20 جنوری ، 2012
مقبوضہ بیت المقدس…اسرائیلی فوج نے فلسطینی مجلس قانون ساز کے اسپیکر اور حماس کے رہنما عزیز دویک کو گرفتار کر لیا۔ فلسطینی پارلیمنٹ کے اسپیکر عزیز دویک کو ارکان پارلے منٹ نزاررمضان اوردوساتھیوں سمیت ہیبرون جاتے ہوئے جابا کے چیک پوائنٹ سے اسرائیلی فوجیوں نے حراست میں لیا تاہم عزیز دویک اور نزار رمضان کو حراست میں لے کر باقی 2 افراد کو رہا کر دیا گیا۔ اسرائیل نے اب تک حماس کے 74 ارکان پارلیمنٹ میں سے تقریبا 20 کو گرفتار کر لیا ہے۔