پاکستان
20 مارچ ، 2012

جنرل اشفاق پرویزکیانی کی لند ن میں برطانوی وزیردفاع سے ملاقات

جنرل اشفاق پرویزکیانی کی لند ن میں برطانوی وزیردفاع سے ملاقات

لندن…چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے برطانیہ میں وزیردفاع اور وزیر بین الاقوامی امور سمیت برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں کی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل کیانی نے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر پیٹروال سے ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ اور دونوں ممالک کے درمیان مستقبل قریب میں ہونے والے سیکیورٹی اور دفاع سے متعلق مذاکرات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے وزیردفاع فلپ ہیمنڈ اور وزیربین الاقوامی ترقی اینڈریو مچل سے بھی ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور پاکستان میں تعلیم و ترقی کے شعبہ میں برطانوی کردار کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

مزید خبریں :