پاکستان
20 مارچ ، 2012

پارلیمنٹ نے نیٹو سپلائی بحال کی توسڑکوں پر احتجاج کرینگے،منور حسن

پارلیمنٹ نے نیٹو سپلائی بحال کی توسڑکوں پر احتجاج کرینگے،منور حسن

لاہور…جماعت اسلامی نے پارلیمنٹ اراکین کو تنبیہ کی ہے کہ نیٹو سپلائی بحالی کی صورت میں اسے ہر قیمت پر روکا جائے گا، چاہے اس کے لیے جو بھی قربانی دینا پڑے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے پارلیمنٹ کی طرف سے امریکہ سے تعلقات کی بحالی کے لیے پیر سے شروع ہونے والی بحث کے موقع پر پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر پارلیمنٹ نے نیٹو کی سپلائی بحال کی تو اسے سڑکوں پر ہرصورت روکا جائے گا چاہے اس کے لیے جو بھی قربانی دینا پڑے۔ دفتر جماعت اسلامی اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں نیٹو کی سپلائی کی بحالی کے لیے سوموار سے جس بحث کا آغاز کیاجارہا ہے اس کا دراصل مقصد نیٹو سپلائی کے لیے کرائے میں اضافہ ہے۔منور حسن نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کا تعلق حاکم اور محکوم کا ہے، امریکا حکم دیتا ہے اور ہمارے حکمران اس کی اطاعت کرتے ہیں۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی امریکا کی خواہشات کے مطابق بنتی ہے جبکہ نیٹو کو انہوں نے قبضہ مافیہ سے تشبیہ دی۔ منور حسن کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ نے عوام کو مختلف معاملات میں امید دلائی، لیکن نتیجہ کچھ نہیں نکلا۔


مزید خبریں :