کھیل
02 اکتوبر ، 2013

ورلڈ سکس ریڈ بال اسنوکر،محمد آصف کی فتوحات کا سلسلہ جاری

ورلڈ سکس ریڈ بال اسنوکر،محمد آصف کی فتوحات کا سلسلہ جاری

کارلو، آئرلینڈ…ورلڈ سکس ریڈ بال اسنوکر چمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے،جبکہ ٹیم ایونٹ میں بھی پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا دیا۔ کارلو، آئیرلینڈمیں جاری چمپئن شپ میں محمد آصف نے ایک اور فتح اپنے نام کر لی۔عالمی چمپئن نے آئرلینڈ کے جیسن ڈیوان کو دلچسپ مقابلے بعد شکست سے دو چار کیا۔ محمد آصف نے تین کے مقابلے میں چار فریمز سے فتح اپنے نام کی۔ ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو دو صفر سے ہرا دیا،اس ایونٹ میں بھی محمد آصف اور محمد سجاد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

مزید خبریں :