20 مارچ ، 2012
خیر پور…خیر پور میں پیر صبغت اللہ کے 69 ویں یوم شہادت کے موقع پر پریس کلب میں جسقم کے کارکنان کی جانب سے یادگار تقریب منعقد کی گئی۔ جسقم کارکنوں نے اس موقع پر خون کے دیئے جلائے اور وطن یا کفن آزادی یا موت کے نعر ے لگائے ، جسقم راہنماوٴں امجد مہیسر صادق دو دو سومرو اور دیگر نے اس موقع پر کہا کہ شہید پیر صبغت اللہ شاہ سورہیہ باد شاہ نے آزادی یا موت کا نعرہ لگا کر عام انگریز سامراج کو اس خطے سے نکالا ان کا نعرہ انقلابی نعرہ تھا۔