پاکستان
21 مارچ ، 2012

کراچی:گلشن اقبال میں روئی کی دوکانوں میں آتشزدگی

کراچی:گلشن اقبال میں روئی کی دوکانوں میں آتشزدگی

کراچی.....گلشن اقبال بلاک 14 میں روئی کی دوکانوں میں لگی آگ پر بروقت کارروائی کے بعد قابو پالیا گیا تاہم اس دوران دوکانوں اور گودام میں موجود سامان مکمل طور پر جل گیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق سوک سینٹر کے عقب میں رہائشی علاقے میں موجود روئی کی دوکانوں میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے ریسکیو کارروائیوں میں تین فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔عینی شاہدین کے مطابق آگ سے قبل ہلکے دھماکے کی آواز بھی سنی گئی تھی۔آگ بھجانے کے عمل کے دوران دوکانوں اور انکے عقب میں موجود گودام میں رکھی گئی روئی مکمل طور پر جل گئی۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق دوکانوں میں آگ گیس لیکیج کے باعث لگی اس لئے سوئی گیس کے عملے کو بھی کسی ممکنہ حادثے سے بچنے کیلئے فوری طور پر طلب کرلیا گیا۔فائیر فائٹرز کی بروقت کارروائیوں سے آگ پر تو قابو پالیا گیا تاہم دوکان میں موجود سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا جس کے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

مزید خبریں :