Time 21 فروری ، 2025
پاکستان

'کوئی اہم سوال کریں'، شیر افضل سے متعلق سوال پر شبلی فراز کا صحافی کو جواب

کوئی اہم سوال کریں، شیر افضل سے متعلق سوال پر شبلی فراز کا صحافی کو جواب
اڈیالا جیل کے باہر کیمپ کا فیصلہ پارٹی کرے گی جب کہ مذاکرات بامقصد ہونے چاہئیں: رہنما پی ٹی آئی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے کے سوال کو غیر اہم قرار دے کر جواب دینے سے انکار کردیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ  اڈیالا جیل کے باہر کیمپ کا فیصلہ پارٹی کرے گی جب کہ  مذاکرات بامقصد ہونے چاہئیں۔ 

انہوں نے کہا  پورا پاکستان احتجاج کررہا ہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے اور لوگ افراتفری کا شکار ہیں، جو ملک میں ہورہا ہے، دہشتگردی بڑھ رہی ہے، سینیٹ میں مسائل کے خلاف آواز  اٹھارہے ہیں اور اٹھاتے رہیں گے۔ 

شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے سے متعلق صحافی کے سوال پر شبلی فراز نے کہا کہ کوئی اہم سوال کریں۔


مزید خبریں :