پاکستان
21 مارچ ، 2012

کراچی :گلشن اقبال میں پولیس مقابلے کے بعد 2ڈاکوگرفتار

کراچی :گلشن اقبال میں پولیس مقابلے کے بعد 2ڈاکوگرفتار

کراچی....کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے پولیس نے مقابلے کے بعدایک زخمی ڈاکو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق قائداعظم کالونی میں ملزمان واردات کررہے تھے جس کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تاہم ملزمان فائرنگ کا تبادلہ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اور مسکن چورنگی کے قریب شاہین ہائٹس پر مقابلے کے بعد ایک زخمی ڈاکو کو ساتھی سمیت گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور لوٹا گیا سامان برآمد کرلیا۔اس دوران ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

مزید خبریں :