پاکستان
20 جنوری ، 2012

فیصل آباد کے شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی،ریسکیوکارروائیاں جاری

فیصل آباد کے شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی،ریسکیوکارروائیاں جاری

فیصل آباد … فیصل آباد کے علاقے ڈی گراوٴنڈ میں شاپنگ سینٹرمیں اچانک آگ لگ گئی،آگ بجھانے کے لئے ریسکیو کی امدادی کارروائی جاری ہے ۔ ڈی گراوٴنڈ کے علاقے میں شاپنگ سینٹر کی پہلی منزل میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دوسری منزل کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔اطلاع ملنے پر فوری طور پر ریسکیو کی امدادی ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی ہے۔ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔شاپنگ سینٹر کے دوسرے اور تیسرے فلور کو آگ سے بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :