پاکستان
21 مارچ ، 2012

آزادی صحافت پر ایک اور حملہ،روزنامہ جنگ اور دی نیوز کی کاپیاں نذر آتش

آزادی صحافت پر ایک اور حملہ،روزنامہ جنگ اور دی نیوز کی کاپیاں نذر آتش

کراچی… کراچی میں روزنامہ جنگ اور دی نیوز کی کاپیوں کو نامعلوم افراد نے آگ لگادی ،کاپیاں لیکر جانے والے ٹرک کے ڈرائیور کو اغوا کیا تاہم بعد میں چھوڑ دیا۔ کراچی میں صبح چار بج کر بیس منٹ پر جنگ کے پریس سے نکلنے والے سرکولیشن ٹرک کو نامعلوم افراد نے ایم ٹی خان روڈ سے ڈرائیور سمیت اغوا کرلیا۔ ٹرک میں موجود لوڈر کو اتارکر ٹرک نامعلوم مقام لے گئے۔بعد میں سندھ ہائیکورٹ کے نزدیک پاسپورٹ آفس کے قریب سے ٹرک ملا جسکے پچھلے حصے میں موجود جنگ اور دی نیوز کی کاپیوں کو نامعلوم افراد نے آگ لگادی تھی۔آگ لگانے کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کراپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔ دوسری جانب سرکولیشن ٹرک کا ڈرائیور تھوڑی دیر میں پریس پہنچا جہاں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اس نے بتایا کہ ایم ٹی خان روڈ پر سگنل کے قریب ایک گاڑی پر سوار نامعلوم افراد نے جنگ کے سرکولیشن ٹرک کو روکا تھا جنکے ہمراہ پانچ سے چھ موٹر سائیکل سوارافرادبھی موجود تھے۔ڈرائیور سردار کے مطابق ٹرک روک کر نامعلوم افراد نے ٹرک میں موجود لوڈر کو اتاردیا تاہم ٹرک کو ڈرائیور سمیت نزدیک ہی واقع حجرت کالونی لے گئے جہاں ایک نالے کے پاس ڈرائیور کو بٹھادیا، وہاں کافی دیر بیٹھنے کے بعد کسی شخص کو نہ پاکر ڈرائیور پیدل چلتا ہوا ہی جنگ کے پریس پہنچ گیا۔ ڈرائیور کے مطابق نامعلوم افرادکا کہنا تھا کہ ان کا جنگ گروپ سے جھگڑا ہے جس کی وجہ سے وہ یہ اقدام کررہے ہیں

مزید خبریں :