کاروبار
03 اکتوبر ، 2013

انجمن تاجران آل پاکستان کا 21 اکتوبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

انجمن تاجران آل پاکستان کا 21 اکتوبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

لاہور…انجمن تاجران آل پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قمیتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف 21 اکتوبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔صدر انجمن تاجران آل پاکستان خالد پرویز نے لاہور میں جیو نیوز کو بتایا کہ حکومت معشیت کی بحالی اور لوگوں کو ریلیف دینے کے وعدے بھول گئی ہے۔ عوام کو مہنگائی کے طوفان میں پھینکا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت بجلی اور پیڑولیم مصنوعات کی قمیتوں میں حالیہ اضافے کو فوری واپس لے۔

مزید خبریں :