21 مارچ ، 2012
اسلام آباد… غذر کے پہاڑوں اور بالائی علاقوں میں 5روز سے برفباری جاری ہے۔گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں موسم صاف ہونا شروع ہوگیا ہے۔ہزارہ اورآزاد کشمیر میں آج بھی موسم گردآلود ہے۔گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں برفباری اور بارش کا سلسلہ تھم گیا ہے لیکن بارش اور برفباری سے بند ہونے والی رابطہ سڑکیں نہیں کھل سکی ہیں ۔ گزشتہ روز شدید طوفانی بارشوں،لینڈ سلائڈنگ اور برفانی تودے گرنے سے متعدد رابطہ سڑکیں بند ہیں۔ہزارہ ڈویژن میں آج دوسرے روز بھی موسم گردآلود ہے اورمالاکنڈ ڈویژن میں موسم ابر آلودہے،کالام،چترال اوردیر کے پہاڑوں پر برفباری کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں دوسرے روز بھی موسم گرد آلود ہے،گزشتہ روز کی بارش اور برفباری کے بعد نیلم،شاردا،کیل،اور لیپہ سمیت علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہیں۔