پاکستان
20 جنوری ، 2012

کراچی:کورنگی میں گتے کی فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی … کراچی میں کورنگی کے علاقے ضیاء کالونی میں واقع گتے کے ایک گودام میں آتشزدگی کے باعث گودام میں موجود سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق ضیاء کالونی میں سیکٹر 32سی میں واقع گتے کے گودام میں اچانک آگ لگ گئی جس نے گودام کو دیکھتے ہی دیکھتے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ کو بجھانے کی کوششیں شروع کردی۔فائر بریگیڈ کے عملے نے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد گتے کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا تاہم آتشزدگی کے باعث گودام میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

مزید خبریں :