کاروبار
04 اکتوبر ، 2013

زر مبادلہ کے ذخائر ایک بار پھر 10 ارب ڈالر سے نیچے آگئے

زر مبادلہ کے ذخائر ایک بار پھر 10 ارب ڈالر سے نیچے آگئے

کراچی …پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کے پرانے قرض کی قسط وار واپسی جاری ہے، ادائیگیوں کے باعث ملکی زرمبادلہ زخائر ایک بار پھر 10 ارب ڈالر سے کم ہوگئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر تقریباً 29 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 9ارب 92 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔اس وقت اسٹیٹ بینک کے پاس 4.6 ارب جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.32 ارب ڈالر موجود ہیں۔ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کو قرض کی واپسی جاری رہنے اور ملک میں ڈالر کی آمد میں قابل ذکر اضافہ نہ ہونے کے باعث زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہوئی ہے۔ پاکستان رواں سال عالمی ادائیگیوں کے بحران سے بچنے اور زرمبادلہ ذخائر میں استحکام کے لیے 8 ارب 83 کروڑ ڈالر کا بیرونی قرض حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مزید خبریں :