پاکستان
21 مارچ ، 2012

کراچی، ملیر میں بس فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، ایک شخص جاں بحق

کراچی، ملیر میں بس فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، ایک شخص جاں بحق

کراچی… کراچی کے علاقے ملیر میں بس کا ٹائی راڈ ٹوٹ گیا،جس کے بعد بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چٹرھ گئی،حادثے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملیر 15کے قریب پوائنٹ بس کا ٹائی راڈ ٹوٹ گیا،جس کے بعد بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر فٹ پاتھ پر چٹرھ گئی،حادثے کے نتیجے میں فٹ پاتھ پر موجود ایک شخص ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا،پولیس نے واقعے کے بعد حادثے کا باعث بنے والے بس کو قبضے میں لیکر ٹریفک پولیس سیکشن ملیر پہنچادیا ہے،جبکہ بس کا ڈرائیور فرار ہوگیا ہے،پولیس کے مطابق مسافر بس کی فٹنس بھی صحیح حالت میں نہیں ہے،جس کے باعث حادثہ پیش آیالیکن حادثے کے وقت بس اور اسپیڈ نہیں تھی۔

مزید خبریں :