پاکستان
20 جنوری ، 2012

ڈیرہ بگٹی :پیر کوہ میں گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا

کوئٹہ…ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا۔لیویز کے مطابق پیر کوہ میں گیس کنواں نمبر 15 اور 17 سے پلانٹ کو جانے والی 16 انچ قطر کی جنکشن لائن پر نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے پلانٹ کو متاثرہ پائپ لائن سے گیس کی سپلائی معطل ہو گئی۔سیکورٹی حکام اور او جی ڈی سی ایل کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں سیکورٹی کلیرنس کے بعد مرمت کے کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔مزید تفتیش لیویز حکام کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :